دہشتگردوں کا ایران کی مشرقی سرحد پر حملہ، دو مقامی مزدور شہید


دہشتگردوں کا ایران کی مشرقی سرحد پر حملہ، دو مقامی مزدور شہید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے تعلقات عامہ نے گزشتہ عصر کو پاکستان کی سرزمین سے ایران کے علاقے سراوان میں دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی خبر دی ہے جس کے نتیجے میں دو مقامی مزدور شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ عصر کو عالمی استکبار اور غیروں کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے وابستہ دہشتگرد گروہ نے پاکستانی سرزمین سے ایران کے علاقے سراوان میں حملہ کرکے دو مقامی مزدوروں کو شہید کردیا ہے۔

اس رپورذٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

اس رپورٹ میں دہشتگردوں کی پاکستانی سرزمین کی جانب فرار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس دہشتگرد کارروائی میں دو مقامی مزدوروں کی شہادت ہوئی جو اپنے کام میں مصروف تھے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری