مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 1 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 1 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں مزید ایک کشمیری شہید جبکہ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے مزید کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حریت مزاحمتی قیادت کا کہنا ہے کہ شبیراحمد شاہ سمیت گرفتار رہنماؤں کوجیل میں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہیں فوری طور پر رہا کردیا جائے۔

کشمیری میڈیا کےمطابق قابض فوج نے کشمیری نوجوان ایوب لہری کو ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا۔ لہری نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور خواتین و بچوں سے بیحرمتی کے خلاف مزاحمت کی تھی۔ ضلع بڈگام اور دیگر علاقوں میں چار نوجوانوں کے قتل کی برسی پر مکمل ہڑتال کی گئی اور ہزاروں افراد نے بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ قابض فوج نے گزشتہ سال سولہ اگست کو گھر گھر تلاشی کے دوران چار کشمیری نوجوانوں محمد اشرف وانی، منظوراحمد لون، جاوید نجر اور جاوید شیخ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

حریت مزاحمتی فورم کے رہنما چیئرمین میرواعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر رہنماؤں نے علیحدہ بیانات میں بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارکر دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین اور اسلامک پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش گرفتار کرلیا۔

رہنماؤں نے کہاکہ بھارتی جیل میں حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی ادویات بند ہیں اور بھارتی ایجنسیاں انہیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنارہی اور حراساں کررہے ہیں۔ حریت رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گرفتاریاں بند کرکے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کردیا جائے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری