پاناما ریفرنس؛ نیب کو سعودی عرب سے بھی جلد ریکارڈ ملنے کا امکان


پاناما ریفرنس؛ نیب کو سعودی عرب سے بھی جلد ریکارڈ ملنے کا امکان

شریف خاندان کیخلاف پاناما ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر سعودی عرب سے بھی نیب کو ریکارڈ ملنے کا امکان ہے، اسلامی ملک نے جلد ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب نے عزیزیہ سٹیل اور ہل میٹل سے متعلق جلد جواب دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے، سعودی عرب نے ریکارڈ دستاویزات اور معلومات تک جلد رسائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

جے آئی ٹی نے ہل میٹل اور عزیزیہ سٹیل ملز سے متعلق ریکارڈ کے لیے سعودی عرب کو خط لکھے تھے، جے آئی ٹی کے لکھے گئے خطوط کی روشنی میں سعودی عرب نے نیب کو شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے مختلف ممالک کو لکھے گئے خطوط کی تفصیل شامل ہے۔

نیب نے براہ راست کسی ملک کو خط نہیں لکھا بلکہ والیم 10 کی روشنی میں تحقیقات کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری