جنوبی افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی


جنوبی افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند کے مرکزی شہر لشگرگاہ کی پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے طلوع نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے صوبے ہلمند کے مرکزی شہر کے پولیس ہیڈکوارٹر کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر اپنے آپ کواڑا دیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکا پولیس ہیڈکوارٹرزکے باہر ہوا جس میں5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی  ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور متعدد علاقوں سے حکومت کو بے دخل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری