گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کا آغاز/ انجینئرنگ بٹالین گلگت پہنچ گئی


گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کا آغاز/ انجینئرنگ بٹالین گلگت پہنچ گئی

 گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کا آغاز کرنے کیلئے انجینئرنگ کی پوری ایک بٹالین گلگت پہنچ گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا ہے سکردو روڈ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔

حفیظ الرحمن نے بدھ کے روز ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ گلگت سکردو روڈ کبھی نہیں بنے گا کیونکہ اس میں حفیظ الرحمن کی دلچسپی نہیں ہے نوازشریف میٹرو منصوبے سے نکال کر ایک روپیہ بھی گلگت بلتستان کو نہیں دیگا اب ایسے لوگوں کوچھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن نے پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری