کچھ غیرملکی ایجنسیاں ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں، جنرل باجوہ


کچھ غیرملکی ایجنسیاں ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں، جنرل باجوہ

پاکستان آرمی چیف نے کہا ہے کہ کچھ غیرملکی ایجنسیاں دیگر ممالک میں بیٹھ کر ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں تاہم پاک فوج دشمن کے ان ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان آرمی چیف نے کہا ہے کہ فوج اور قوم کو اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔ کچھ غیرملکی ایجنسیاں ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے گھر گئے اور شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدین سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے شہید ارسلان عالم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدین سے ملاقات میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہید ارسلان جیسا جذبہ ہو تو ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ شہیدوں کے باہمت والدین کا جذبہ ملک کی بقا کا ضامن ہے۔ کچھ لوگ اور ایجنسیاں پاک فوج کو بھی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ پاک فوج ملکی مفادات کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی۔ ہم نے تحیہ کیا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہے۔ اس میں ہم کامیاب ہو کر رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال صرف صوبے کی صدبداید ہے۔ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہوگی، چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ملک بن جائے۔ پاک فوج قوم کے ساتھ ملکر تمام چینلجز کا مقابلہ کرے گی۔ آرمی چیف نے فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری