کراچی؛ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے "جیل بھرو تحریک" کا آغاز + تصاویر


کراچی؛ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے "جیل بھرو تحریک" کا آغاز + تصاویر

لاپتہ عزاداران امام حسین علیہ السلام کی بازیابی کیلئے کراچی کے علاقے انچولی میں سینکڑوں اہل تشیع حضرات "جیل بھرو تحریک" میں شامل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ہیں

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی کے اہل تشیع حضرات انچولی میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کی کال پر سینکڑوں شیعہ مسلمان کراچی کے علاقے انچولی میں "جیل بھرو تحریک" میں شامل ہوگئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ لاپتہ شیعہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے یا ہمیں بھی گرفتار کرکے پابند سلال کیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری