شمالی وزیرستان: فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک


شمالی وزیرستان: فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی علاقہ اسد خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے شوال رائفل کے تین اہلکار شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں تین مبینہ شدت پسند مارے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار جاوید، لانس نائیک امجد علی اور سپاہی محسن علی موقع پر شہید ہو گئے، اسی طرح فائرنگ کا نشانہ بن کر سات اہلکار سپاہی عثمان، لانس نائیک اسد، حوالدار نور ولی، نائب صوبیدار منیر حسین، لانس نائیک مہدی حسین، سپاہی شہیر علی اورلانس نائیک زمین خان زخمی ہو گئے جنہیں فوری علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پی کے نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلئے۔ بلوچستان کے علاقے حب میں قومی شاہراہ پر ہوٹل کے قریب دھماکہ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب ایف سی اور حساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں ٹوبہ نوخانی اور زین لوٹی میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔کارروائی میں دہشت گردوں کے 2کیمپ تباہ کر دیئے گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری