مصر: صحرائے سینا میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ


مصر: صحرائے سینا میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ

صحرائے سینا میں مصری فوج پر مسلحانہ حملے میں 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صحرائے سینا کے جنوبی علاقے العریش میں واقع چک پوسٹ پر حملہ کرکے 6 مصری فوجی جوانوں کو ہلاک کردیا گیاہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق العریش کے علاقے میں کوسٹل گارڈز پر ہونے والے اس حملے میں 6 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے، لیکن حالیہ برسوں کے دوران مصر کے اس علاقے میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اس قسم کے حملوں میں مصری سکیورٹی اداروں کے سینکڑوں اہلکار مارے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سینا کے علاقے میں کافی عرصے سے فوج کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری