پاکستان کے 2 لاکھ زائرین کو ویزا جاری کرنے کی توقع رکھتے ہیں، ایرانی سفیر


پاکستان کے 2 لاکھ زائرین کو ویزا جاری کرنے کی توقع رکھتے ہیں، ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے رواں سال اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 2 لاکھ کے قریب پاکستانی زائرین کو ویزا جاری کرنے کی توقع کی جارہی ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ امسال اربعین مارچ میں حصہ لینے والے پاکستانیوں کو دو لاکھ کے قریب ویزا جاری کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے کئے گئے سنجیدہ اقدامات کی بدولت اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ اور چار شہروں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں موجود ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے ویزے کے حصول کے لئے آنے والے زائرین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے.

ایرانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے 1لاکھ 50 ہزار پاکستانی زائرین کو ویزا جاری کیا گیا تھا لیکن اس سال اس تعداد کو بڑھایا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے رواں سال طبی سرٹیفیکیٹ کو ختم کر کے زائرین کے لئے مزید سہولت فراہم کی گئی ہے.

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے ای ویزا (e-visa ) کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے جس کے تحت پاکستانی زائرین دو دن کے اندر اپنا ویزا حاصل کر سکتے ہیں.

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری