سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں 2 جب کہ مہمان ٹیم کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم میں اوپنر احمد شہزاد کی جگہ عمر امین جبکہ فٹنس مسائل کا شکار پیسر عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 21 اور دوسرے میں 68 رنز سے شکست دی تھی، پانچ ایک روزہ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا جب کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز میں پاکستان کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری