باباگورونانک کا جنم دن؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 4 روز تعطیلات کا اعلان


باباگورونانک کا جنم دن؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 4 روز تعطیلات کا اعلان

باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقعہ پر محکمہ تعلیم نے شہر بھرکے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چارروزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ننکانہ صاحب میں باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے موقعہ پر محکمہ تعلیم نے شہر بھرکے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چارروزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن(ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) ننکانہ صاحب محمد ارشاد نے ہر سال کی طرح امسال بھی ننکانہ صاحب میں 2نومبر سے شروع ہونے والی باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں شہر بھر کے سکولوں میں 2نومبر سے 5نومبر تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کا اطلاق شہر کی حدود سے باہر ضلع کے دیگر سکولوں پر نہیں ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری