پاکستان؛ ایران میں ہونے والے تباہ کن زلزلہ کے متاثرین کو امداد پہنچانے والا پہلا ملک + تصاویر


پاکستان؛ ایران میں ہونے والے تباہ کن زلزلہ کے متاثرین کو امداد پہنچانے والا پہلا ملک + تصاویر

ایران میں ریڈ کریسنٹ کے سربراہ نے پاکستانی سفیر سے امدادی سامان تحویل میں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ایران میں ہونے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو امداد پہنچائی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی اشیاءلے کر گذشتہ رات تہران پہنچ گیا ہے۔

امدادی اشیاء 12 نومبر کو ایران کے مغربی صوبہ کرمان شاہ میں ہونے والا تباہ کن زلزلے کے متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق امدادی اشیاء تہران میں تعینات پاکستانی سفیر آصف علی درانی کے ہاتھوں ایرانی حکام کے حوالہ کر دی گئی ہیں۔

ایران میں ریڈ کریسنٹ کے سربراہ نے پاکستانی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ایران میں ہونے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کو امداد پہنچائی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری