ماڈل ٹاون سانحے پر انصاف چاہتے ہیں/ پی پی پی سے الائنس کا کوئی امکان نہیں، عارف علوی


ماڈل ٹاون سانحے پر انصاف چاہتے ہیں/ پی پی پی سے الائنس کا کوئی امکان نہیں، عارف علوی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن سانحے پر انصاف چاہتے ہیں کسی بھی سیاسی الائنس کا کوئی امکان نہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ پر انصاف ہونا چاہیے، عمران خان نے راناثنااللہ کے استعفی کامطالبہ کیا، ماڈل ٹاون رپورٹ کے بعد ہمارا مطالبہ اور بھی مضبوط ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جماعت میں استعفی دینے کا رواج نہیں، وہ مزاحمت کی سیاست کرتے ہیں۔

عارف علوی کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ملنے کا کوئی امکان نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری