بحرین میں ٹرمپ کے فیصلہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے


بحرین میں ٹرمپ کے فیصلہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے

بحرین کے مختلف علاقوں میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بحرین کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ بحرینی عوام نے جمعہ کے روز ڈونلڈٹرمپ کے اسرائیل نواز اور اسلام دشمن فیصلے کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

باوجود اس کے کہ بحرینی عوام کو آل خلیفہ حکومت کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فرزندان اسلام نے امت اسلامی کے مسائل حل کرنے اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسجدالاقصی اور بحرین کے رہبر انقلاب آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

بحرین کے علماء نے عوام کو جمعہ کی نماز کے بعد قدس اور فلسطین کی حفاظت اور حمایت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال دی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرپ نے بدھ کے دن وائیٹ ہاوس میں تقریر کے دوران قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور حکم جاری کیا تھا کہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے قدس منتقل کیا جائے۔

ٹرمپ کو اس فیصلے پر بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری