ایم ڈبلیو ایم آج کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریگی


ایم ڈبلیو ایم آج کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریگی

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری اطالاعات کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب صہیونی ریاست کیخلاف لڑنے اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس قبلہ اول کو غاصب صہیونی اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف کل بروز اتوار تین بجے سہ پہر امریکی قونصلیٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے، اس کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے اپنے بیان میں کیا۔ آصف صفوی نے کہا کہ اسرائیل کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی جعلی ریاست کیخلاف لڑنے اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اعلان کے بعد نام نہاد سعودی فوجی اتحاد کا بھی اندازہ مسلم امہ کو ہوگیا ہے، یہ اتحاد مسلم امہ کیلئے نہیں، بلکہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کے قاتل آل سعود اور اسرائیل کے سرپرست امریکا کے مفادات کی تحفظ کیلئے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب کے عیاش بادشاہ اسرائیل اور امریکا کے اتحادی ہیں، انشاء اللہ ظالموں جابروں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے، وہ وقت دور نہیں کہ جب اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکا کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے، مسلمان متحد ہو کر امریکا، اسرائیل اور انکے اتحادی پٹھوؤں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اسے ہم سرانجام دیتے رہیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری