انصاراللہ یمن کا ریاض کے "الیمامہ محل" پر میزائل حملہ


انصاراللہ یمن کا ریاض کے "الیمامہ محل" پر میزائل حملہ

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل برکان ایچ-2 الیمامہ محل میں جاری سعودی فوجی کمانڈروں کے اجلاس کے دوران جا لگا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی ذرائع کے مطابق اس میزائل نے ریاض کے الیمامہ محل میں جاری سعودی فوجی کمانڈروں کے اجلاس کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض پر انصار اللہ نے میزائل حملے میں الیمامہ پیلس کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق میزائل حملے سے ریاض لرز اٹھا اور الیمامہ پیلس سے گہرے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

دھماکے کی زوردار آواز نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور سعودی شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دئے گئے۔

انصاراللہ یمن کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ریاض کے الیمامہ محل پر میزائل داغنے کی تصدیق کی اور کہا: یمنی میزائل یونٹ نے ریاض کے الیمامہ محل کو برکان ایچ-2 میزائل سے نشانہ بنایا ہے جہاں سعودی فوجی کمانڈروں کا اہم اجلاس جاری تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ریاض حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے تاحال اس خبر پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یمنی فوج نے عرصہ قبل بھی ریاض کے ملک خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جبکہ چند دن پہلے یمنی فوج کے میزائل حملے میں صوبہ جیزان میں واقع سعودی فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری