کوئٹہ: وین پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی


کوئٹہ: وین پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پولیس کے مطابق وین کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس میں 12 افراد سوار تھے۔

مسلح افراد نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو کا عملہ اور سیکیورٹی حکام جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بعد ازاں ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ڈان نیوز کو بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری