افغانستان سمیت خطے میں ناکام امریکیوں کے پاکستان مخالف بیانات کا سلسلہ جاری


افغانستان سمیت خطے میں ناکام امریکیوں کے پاکستان مخالف بیانات کا سلسلہ جاری

افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں منہ پر زوردار طمانچہ کھانے کے بعد امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے سارا ملبہ پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد تاحال دہشتگردوں کیخلاف نرمی سے پیش آرہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس نے کہا ہے کہ پاکستان تاحال دہشتگردوں کے خلاف نرمی سے پیش آرہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس کا کہنا تھا کہ  پاکستانی  فوج اگرچہ انسداددہشت گردی کے لیے امریکا سے تعاون کررہی ہے تاہم  وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف نرم رویہ اپنائے ہوئے ہے جب کہ امریکا کی جانب سے بار بار ڈومور کے مطالبے کے باوجود پاک فوج صرف اور صرف حقانی نیٹ ورک اور طالبان جنگجوؤں کے خلاف سختی سے پیش آرہی ہے۔

ڈین کوٹس نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی سرزمین پر موجود دہشت گرد محفوظ ٹھکانوں کا فائدہ اٹھاکر مسلسل بھارت اور افغانستان پر  حملے کررہے ہیں جس سے  امریکی مفادات کو خطرات درپیش ہیں۔

انٹیلی جنس سربراہ نے کہا کہ  امریکا کی جانب سے بار ہا درخواست  کے ردعمل میں پاک فوج نے طالبان اور ان سے وابستہ شدت پسند گروپوں کے خلاف سخت کارروائیاں کیں تاہم پاکستان کی جانب سے اب تک جو بھی اقدامات کیے گئے وہ ان دہشت گرد گروپوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے نظر نہیں آتے، اسی بنا پر پاکستانی اقدامات کے دیرپا اثرات مرتب نہیں ہورہے۔

ڈین کوٹس کا  کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس  ایجنٹس اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرکے امریکا سے تعلقات کو بہتر بنائے گا اور  دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکا سے تعاون جاری رکھے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی افغانستان سمیت عراق اور شام میں بھی زبردست شکست کھا کے دنیا میں رسوا ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری