عراق ایران کا اہم سیاسی اور اقتصادی پارٹنر ہے، محمدجواد ظریف


عراق ایران کا اہم سیاسی اور اقتصادی پارٹنر ہے، محمدجواد ظریف

اسلامی جمہوریہ کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف کا کہنا ہے کہ عراق ایران کا اہم سیاسی اور اقتصادی شراکت دار ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کویت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات میں کہا کہ عراق، ایران کا اہم سیاسی اور اقتصادی شراکت دار ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کویت میں عراق کے تعمیر نو کانفرنس میں شرکت کے بعد آج تہران واپس پہنچے ہیں۔

محمدجواد ظریف سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم نے ایران کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خاتمے میں اہم کردار اداد کیا جس کے ہم شکرگزار ہیں۔

العبادی نے عراق کے جنگ زدہ علاقوں میں تعمیرنو میں ایرانی کردار کو سراہا اور کہا کہ ایرنی تجار اور کپمنیوں کے لئے عراق کے دروازے کھلے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے جس طرح سے دہشت گردوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اسی طرح عراق کے تمام جنگ زدہ علاقوں کے تعمیرنو میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت عراق اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اہم سیاسی اور اقتصادی پارٹنرہے۔

واضح رہے کہ عراق کی تعمیر نو کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں 76ممالک کے مندوبین نے تعمیر نو کے لئے تیس ارب ڈالر دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری