عراق میں ترک مخالف جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا، ترکی کا دعویٰ


عراق میں ترک مخالف جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا، ترکی کا دعویٰ

ترک حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں ترک مخالف تنظیم پی کے کے اور دیگر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں پی کے کے اور دیگر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔

ترک فوج کے مطابق لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے کئی علاقوں میں پی کے کے اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائیاں کیں ہیں جس میں متعدد اسلحے سے بھرے گودام اور خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

ترک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور اب وہ ترکی پر حملے کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کرد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں متعدد خفیہ ٹھکانوں کیساتھ ساتھ کئی اسلحے کے گودام بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

ترک لڑاکا طیاروں کے حملوں کے بارے میں عراقی حکومت کی طرف سے اب تک کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا، ترکی اور یورپی یونین نے پی کے کے کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری