جمہوریت آمر سے چھین کر لی ہے، رضا ربانی


جمہوریت آمر سے چھین کر لی ہے، رضا ربانی

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کسی نے طشتری میں رکھ کر نہیں دی بلکہ آمر سے چھین کر لی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے اس لیے ملک کی بقاءکی خاطر غیر جمہوری رویے اور سوچ کو مکمل طور پر ختم کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کاﺅنٹر ریوولوشن (جوابی انقلاب) لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بات بھی کہی کہ ہمیں جمہوریت کسی نے طشتری میں رکھ کر نہیں دی بلکہ ہم نے یہ جمہوریت آمر سے چھین کر لی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری