شام میں امریکی حملوں کے خلاف اور بشار الاسد کی حمایت میں مظاہرے + تصاویر


شام میں امریکی حملوں کے خلاف اور بشار الاسد کی حمایت میں مظاہرے + تصاویر

شامی عوام ملک بھر میں امریکہ اور اس کے شیطانی اتحادیوں کے حملوں کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شام پرامریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملوں کی جہاں عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے وہیں شامی عوام بھی سڑکوں پر نکل کر صدر اسد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے استعماری قوتوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق شام کے نہتے اور غیورعوام نے آج صبح دمشق کی سڑکوں پر نکل کر امریکہ،برطانیہ اور فرانس کی جارحیت کی مذمت کی اور احتجاج کیا۔

مظاہرین ہاتھوں میں شام کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے خلاف نعرے لگائے اور شام پر حملے کو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

 شامی مظاہرین نے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے شام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت میں شام کی فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر تاکید کی۔

مظاہرین نے دنیا پر واضح کردیا کہ شامی عوام دشمن کے خلاف متحد ہیں اور انہوں نے اپنے اتحاد و یکجہتی سے جس طرح داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی اس بار ان کے حامی ممالک کو بھی شکست سے دوچار کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 4 بجے شام پر میزائلی حملہ کیا۔ جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پر 100 سے 120 میزائل داغے ہیں تاہم شامی ایئرڈیفنس نظام نے اکثر میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری