شام ایران کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امریکی حملے کا نشانہ بنا، اسرائیل


شام ایران کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امریکی حملے کا نشانہ بنا، اسرائیل

صہیونی حکام نے امریکی حملے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام ایران کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکام نے شام پر برطانیہ اور فرانس کی مدد سے آج علی الصبح کیے گئے امریکی حملے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام ایران کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے۔

ایک اسرائیلی عہدہ دار شام پر امریکی حملے کو قابل تعریف قراردیا اور کہا امریکہ نے جو کیا اچھا کیا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 10 کی رپورٹ کے مطابق صہیونی عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ شام پر حملہ ایران کی وجہ سے ہوا ہے چونکہ شام نے اپنی سرحدوں کو ایران کے لیے کھول رکھا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات، ملک شام پر حملے کا حکم دے دیا جس کے بعد امریکی برطانوی اور فرانسیسی فضائیہ نے مل کر شام پر حملے کا آغاز کر دیا ہے۔

 امریکی ذرائع کے مطابق، امریکی فضائیہ نے 100 سے زیادہ میزائل شام کے مختلف علاقوں پر گرا دئے ہیں جن میں سے بعض کو شامی فوج نے ناکام بنا دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری