کروڑوں کی لاگت سے بنے والا پارک اتوار کو کھول دیا جائیگا


کروڑوں کی لاگت سے بنے والا پارک اتوار کو کھول دیا جائیگا

14کروڑ سے بننے والاشہباز شریف پارک اتوار کو شہریوں کیلئے کھول دیا جائیگا۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی راول روڈ پر بننے والا شہباز شریف پارک شہریوں کیلئے اتوار کو کھول دیا جائے گا، 110کنال اراضی پر بننے والے اس پارک پر 14کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارک میں شہریوں کو تفریحی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں، ہارڈ بال کرکٹ گرائونڈ، فٹ بال گرائونڈ، جمنازیم، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور ایک کلومیٹر کے واکنگ ٹریک پر پہلے ہی کام مکمل ہو چکا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پارک میں پودے، لائٹس، موسمی پھول اور گھاس وغیرہ لگائے جا چکے ہیں،  اس علاوہ پارک میں جھولے وغیرہ بھی لگائے گئے ہیں جو غیرمعیاری جھولے تھے انہیں ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایت پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 پارک میں سیکورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

پی ایچ اے حکام کے مطابق پارک 6مئی کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری