سعودی عرب اور یمنی سرحد پر امریکی کمانڈوز تعینات کرنے کا انکشاف


سعودی عرب اور یمنی سرحد پر امریکی کمانڈوز تعینات کرنے کا انکشاف

امریکی روزنامے ’’ نیویارک ٹائمز‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہےکہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں جن کا بنیادی کام یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی فضا میں نشاندہی اور تباہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ  اخبار نے یہ رپورٹ امریکی ذرائع اور یورپی سفارت کاروں کی معلومات پر جاری کی ہے۔

پینٹاگان کے ترجمان میجر ایڈریان نے کہا ہے کہ امریکا جنگی مشن میں شامل ہوئے بغیر معلومات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کا مقصد سعودی عرب کی سرحد کو محفوظ بنانا ہے۔

خیال رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزاسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ سعودی فورسز کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے رہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری