علاقائی سلامتی اور بھارتی جارحیت؛ پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا


علاقائی سلامتی اور بھارتی جارحیت؛ پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شاہد پاکستان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں علاقائی سلامتی، کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ ودفاع خرم دستگیرکے علاوہ دیگروزراء بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں علاقائی سلامتی، کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کے معاملے سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات پربھی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری