افغانستان کے صوبہ قندھار میں کار بم دھماکہ


افغانستان کے صوبہ قندھار میں کار بم دھماکہ

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ قندھار میں فوج کے اسلحے کے گودام کے قریب کار بم دھماکہ کیا گیاہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے علاقے قندھار نمبر4 میں اسلحے کے گودام کے قریب کار بم دھماکہ کیا گیا ہے۔

آریانا نیوز کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا ہے تاہم فورسز دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ سرکاری فوج کے اسلحے کے گودام کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 3 افراد جاں بحق اور 25 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری