شنگھائی تعاون تنظیم؛ صدر ممنون حسین شرکت کیلئے چین جائیں گے


شنگھائی تعاون تنظیم؛ صدر ممنون حسین شرکت کیلئے چین جائیں گے

صدرممنون حسین صوبہ شین ڈانگ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے18ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے چین کے دورے پر جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدرممنون حسین شنگھائی تعاون تنظیم کے18ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو ہفتے کے روز چین کے صوبے شین ڈانگ میں ہوگا۔

چین میں پاکستان کے سفیرمسعود خالد نے بیجنگ میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدرممنون حسین اپنے چینی ہم منصب شی جین پینگ سے ملاقات کریں گے جس میں سدابہار تذویراتی تعلقات کا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیں خصوصاً دوطرفہ تعاون کاجائزہ لیاجائے گا جس میں پیشرفت کاعمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں رہنما سی پیک کے لائحہ عمل کے تحت تعاون کے دوسرے شعبوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری