افغانستان؛ دہائیوں سے بنے دشمن عید کے دن گلے مل گئے


افغانستان؛ دہائیوں سے بنے دشمن عید کے دن گلے مل گئے

افغانستان میں طالبان اور حکومت کی جانب سے جنگ بندی اعلان کے بعد متعدد غیر مسلح طالبان جنگجو عید منانے کیلئے کابل پہنچے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان میں فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد متعدد غیر مسلح طالبان جنگجو عید منانے کے لئے آج دارالحکومت کابل پہنچے۔

کابل پولیس کے ترجمان حشمت ستانگ زئی نے کہا ہے کہ طالبان، جنوب اور جنوب مشرق میں داخلی راستوں کے ذریعے کابل میں داخل ہوئے۔ وہ غیر مسلح تھے کیونکہ انہوں نے اپنے ہتھیار داخلی راستوں پر جمع کرادئیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ہتھیار انہیں اس وقت واپس کردئیے جائیں گے جب وہ کابل چھوڑدیں گے۔ پولیس کے مطابق فوجیوں اور عسکریت پسندوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباددی اور سیلفیوں کا تبادلہ کیا۔

افغانستان کے نائب وزیرداخلہ مسعود عزیزی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی ملک بھر میں نگرانی کی جارہی ہے۔

ہلمند، قندھار اور زابل کے گورنروں نے کہا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کی پاسداری کی ہے اور 24گھنٹے کے دوران تشدد کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مرد اور خواتین فوجیوں اور طالبان کے گرد جمع ہوگئے اور ان پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دینے سے پہلے ہتھیار رکھ دیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری