چین کا بے مثال جواب؛ امریکی کمپنیوں کو پابندیوں کے باعث بڑے نقصان کا سامنا


چین کا بے مثال جواب؛ امریکی کمپنیوں کو پابندیوں کے باعث بڑے نقصان کا سامنا

چین نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس ملک کی متعدد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کو ماہانہ ایک بلین ڈالر کا نقصان ہوگا جبکہ دوسری جانب اس تجارتی جنگ سے عالمی تجارت کو بھی شدید خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے امریکی درآمدت پر عائد کردہ جوابی پابندیوں کی وجہ سے امریکی کمپنیوں کو ماہانہ ایک بلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے مابین اس تجارتی جنگ کی وجہ سے عالمی تجارت کو بھی خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

واشنگٹن کی طرف سے چینی درآمدات پر50 بلین ڈالر کی اضافی محصولات عائد کیے جانے پر بیجنگ نے بھی جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

چین نے خبردار کیا ہے کہ متعدد امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگائے جائیں گے، جن میں خام تیل بھی شامل ہو گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری