ایرانی فٹبال ٹیم کی پرتگال کیخلاف بہترین کارکردگی؛ میچ ایک ایک گول سے برابر


ایرانی فٹبال ٹیم کی پرتگال کیخلاف بہترین کارکردگی؛ میچ ایک ایک گول سے برابر

روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اے میں ایران نے اپنی تاریخ کے اہم ترین میچ میں پرتگال کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ایک ایک سے برابر کردیا تاہم کم پوائنٹس کے سبب ایران ورلڈ کپ سے آوٹ ہوگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ورلڈ کپ فٹ بال کے ایک اہم میچ میں گزشتہ رات ایران اور پرتگال کی ٹیم کے مابین کھیلا جانے والا اہم میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے آج اپنے آخری اور اہم میچ میں یورپی چمپین پرتگال کی ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

فیفا ورلڈ کپ میں ایران نے مراکش کو ایک گول سے شکست دی تاہم اسپین کے خلاف ایران کی ٹیم کو ایک گول سے شکست ہوئی اور پرتگال کے ساتھ آج کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پرتگال، اسپین اور مراکش گروپ بی میں ہیں. درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری