پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن


پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن

پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔ مذکورہ آپریشن قومی ادارہ امراض قلب میں کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی کے قومی ادارہ امراض قلب میں خاتون کو مصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔

یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ٹرانسپلانٹیشن ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر پرویزچوہدری کر رہے تھے جبکہ ٹیم میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔ آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ نفیسہ احمد کا دل صرف 15 فیصد کام کر رہا تھا۔

اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعدیہ نے بھی این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا۔

انہوں نے اسپتال میں انتظامات اور سہولتوں کی تعریف کرنے کے ساتھ آپریشن کرنے والی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری