فلسطینی نیشنل پریس نے العربیہ کو اسرائیل کا ترجمان قرار دیدیا


فلسطینی نیشنل پریس نے العربیہ کو اسرائیل کا ترجمان قرار دیدیا

فلسطین قومی میڈیا سیل نے سعودی نیوز چینل کو اسرائیل کا ترجمان قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کے ابلاغی حلقوں نے سعودی عرب سے نشریات پیش کرنے والے ’العربیہ‘ نیوز چینل کی ’اسرائیل نواز‘ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین نیشنل پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’العربیہ‘ چینل مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کی ترجمانی کے بجائے فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام اور غاصبانہ قبضے کے حوالے سے اسرائیل کی ترجمانی کررہا ہے۔

بیان میں ’العربیہ‘ پر نشر ایک دستاویزی فلم کو اسرائیلی موقف کی ترجمانی قرار دیا جس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کے دفاع کے ساتھ فلسطینی قوم کی آزادی اور حریت کی نفی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطین پریس کلب کا کہنا ہے کہ ’العربیہ‘ نیوز چینل عرب اور پورے عالم اسلام کے سب سے بڑے حل طلب مسئلے کے حوالے سے اسرائیلی موقف کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ہماری سرزمین، مقدسات اور وطن پر قبضے کے حوالے سے جو موقف صہیونی ریاست نے اپنا رکھا ہے۔ العربیہ مسلم امہ کے اجتماعی موقف سے انحراف کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے موقف کی حمایت کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ’العربیہ‘ پر نشر کی جانے والی ایک دستاویزی فلم’نکبۃ الیہود‘ پرعرب ممالک بالخصوص فلسطینی حلقوں کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہودیوں کو قتل عام کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں فلسطین میں قومی وطن قائم کرنے کا موقف فراہم کیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری