پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا،غلام سرورخان


پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا،غلام سرورخان

پاکستان کےوزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور یہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئےوزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور یہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے۔ 
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران کی جانب سے عالمی عدالت جانے کی نوبت نہیں آئے گی۔
 غلام سرور خان نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت پیٹرول کے برابر لائی جائے گی، تاکہ عام عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے، اسکے علاوہ ملکی سطح پر بھی تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کی جائے گی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کے تمام معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں گے، کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری