پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ اور مثالی تعلقات قائم ہیں، ظریف


پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ اور مثالی تعلقات قائم ہیں، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف کا کہنا ہےکہ ایران و پاکستان کے مابین برادرانہ اوربہترین تعلقات قائم ہیں، جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ برادر اور دوست ملک پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر مذاکرات کے لئے رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے.
محمدجواد ظریف کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پاکستانی اعلی حکام سے بات چیت کریں گے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت بر سر اقتدار آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے آئندہ دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری