کویت میں 90ہزار پناہ گزیں غیر قانونی ہیں، محکمہ اقامہ


کویت میں 90ہزار پناہ گزیں غیر قانونی ہیں، محکمہ اقامہ

کویتی محکمہ اقامہ نے کہاہے کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک میں 90ہزار تارکین وطن غیر قانونی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ ان کے خلاف کارروائی کا لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔غیر قانونی تارکین وطن میں سے زیادہ تر ایشیائی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر عرب شہری ہیں۔ عرب شہریوں میں شامی سب سے زیادہ ہیں۔ کویت میں 28لاکھ61ہزار380تارکین کے پاس نافذ العمل اقامہ ہے۔

ان میں سے 20 لاکھ 17 ہزار 084 مرد اور 8 لاکھ 44 ہزار296خواتین ہیں۔یکم ستمبر کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق 10لاکھ7ہزار887تارکین حکومتی اداروں میں کام کرتے ہیں یا ان کے پاس شق نمبر17کا اقامہ ہے جبکہ 15لاکھ18ہزار711تارکین نجی شعبے سے وابستہ ہیں۔تارکین میں سے 6لاکھ 87ہزار267تارکین گھریلو عملے کے طور پر کام کرتے ہیں یا ان کے پاس دفعہ نمبر20کا اقامہ ہے۔

ریکارڈ کے مطابق تارکین میں سب سے بڑی کمیونٹی ہندوستانیوں کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مصری ہیں۔

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں