صدرمملکت عارف علوی سادگی مہم کی مثال بن گئے + تصاویر


صدرمملکت عارف علوی سادگی مہم کی مثال بن گئے + تصاویر

صدر پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری اور سادگی مہم کی مثال بنتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ بغیر پروٹوکول عام پرواز سے کراچی پہنچے اورایئرپورٹ پر سامان اے ایس ایف کی اسکینگ مشین پر خود سکین کروایا۔


صدر پاکستان عارف علوی نے ایئر پورٹ پر اپنا سامان بھی خود اٹھایا،عارف علوی نے لائن میں لگ کرکراچی جانے کے لیے اپنا بورڈنگ پاس بھی خودوصول کیا۔
صدرمملکت عارف علوی مسافروں کےساتھ لاونج میں طیارے کا انتظارکرتے رہے،جب مسافروں نے صدر عارف علوی کو اپنے درمیان دیکھا تو وہاں موجودلوگوں نے صدر پاکستان کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔


جس کے بعد صدر پاکستان عارف علوی نے نجی جہاز سیرن ایئر کی ایئر ہوسٹس کے ہمراہ بھی سیلفیاں بنائیں۔


واضح رہے صدر پاکستان عارف علوی نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا تھا کہ میں پورے پاکستان کا صدر ہوں اوروزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھاؤں گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری