پاکستان میں طاقتور کا احتساب شروع ہوچکا ہے، فواد چوہدری


پاکستان میں طاقتور کا احتساب شروع ہوچکا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں طاقتور کا احتساب شروع ہو چکاہے ، ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں طاقتور کی گرفتاری بڑا بریک تھرو ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق؛پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا، وزیراعظم نے کیس کے حوالے سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے، باقی مطلوب ملزمان ارسلان افتخار، ان کی ہمشیرہ اور ان کے سسر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا داماد مرتضیٰ امجد ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک ہے جو دبئی فرار ہو گیا تھا، ان کی گرفتاری کے وارنٹ نیب نے جاری کئے تھے، اسکینڈل میں افتخار چوہدری کے بیٹے، بیٹی اور سمدھی کا بھی نام شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرہ افراد نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ماضی میں ایڈن ہاؤسنگ کے نام سے اسکیم میں پلاٹوں کی فروخت میں بڑا فراڈ ہوا تھا، سینکڑوں افراد نے اس اسکیم میں اپنی جمع پونجی خرچ کرکے پلاٹ خریدے لیکن فراڈ کے باعث ان کی رقوم ڈوب گئی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایڈن سوسائٹی کے مالک اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان کے داماد تھےاور حیران کن طور پر افتخار چوہدری نے خود یہ کیس سنا اور یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے ایڈن سوسائٹی کے مالک کو ریلیف دے دیاتھا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری