پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل


پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل

پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات مکمل ہوگئے جس کے مطابق سال2018-19کے لئے محمد اعجاز الحق صدر،حمد اللہ خان ترین سنیئر نائب صدر اورفہد برلاس نائب صدر منتخب ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نومنتخب صدر و پیٹرن انچیف محمد اعجاز الحق نے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی اورپاک ایران تجارت کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے نومنتخب ارکان و عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری