اربعین حسینی کے موقع پر ایران سے گذرنے والوں کی خدمت کے لیے حاضر ہیں، آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی کا سربراہ


اربعین حسینی کے موقع پر ایران سے گذرنے والوں کی خدمت کے لیے حاضر ہیں، آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی کا سربراہ

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا: سرزمین اسلامی ایران میں تمام مزارات، اربعین حسینی کے موقع پرعراق جانے کے لیے ایران سے گذرنے والے مومنین کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی موحدی ادارہ  بین الاقوامی امور کے سربراہ نے  گذشتہ روزایران میں تمام مقدس مقامات و مزارات کی کونسل کے نمائندوں نے اپنی نویں مٹینگ میں  کہ جو حضرت عبد عبدالعظیم حسنی کے روضہ مقدسہ میں منعقد ہوئی ایران کے مشرقی علاقے سے زائرین کا ایک عظیم اژدہام عراق وارد ہوگا  اور اربعین حسینی میں شرکت کے لیے کربلائے معلی پہنچے گا ، کہا: اس سال اربعین حسینی کے موقع پر ایران اسلامی کے تمام مزارات نے ایک دوسرے کے تعاون سے تمام زائرین کی خدمت کا ارادہ کیا ہے ۔
تمام مزارات و مقدسہ مقامات کونسل کے ڈائریکٹر نے تمام اسلامی ممالک کے مزارات و مقدس مقامات کے نمائندوں کی میٹنگ میں آنے والی مشکلات کی برطرفی کے لیے تمام مزارات و مقدس مقامات کے تعاون کی طرف اشارہ کیا اور کہا: تمام  مزارات و مقدس مقامات کا مخصوص سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے تاکہ تمام سرگرمیوں پر تحقیق کی جاسکے  تاکہ اس سافٹ ویئر کے ذریعہ تمام افراد کی آراء و تجاویز پیش نظر رکھی جاسکیں اور تمام مزارات کے نمائندے مختلف مسائل پر دسترسی رکھ سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس میٹنگ میں آستان قدس رضوی، حرم حضرت معصومہ قم، حرم مقدس احمدی و محمدی شاہچراغ، مسجد جمکران، حرم حضرت عبدالعظیم حسنی ، ادارہ اوقاف و امورخریہ اور مقام معظم رہبری کے دفتر سے نمائندے موجود تھے، خصوصا اس میٹنگ کے پیش نظر جدیدرونما ہونے والے واقعات  تمام مزارات کے نمائندوں کی آراء و تجاویز مد نظر رکھی گئیں۔  

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری