عمان میں گھر میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد جاں بحق


عمان میں گھر میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے ایک ہی گھر کے 12 افراد جاں بحق

عمان میں گھر میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آتشزدگی کا واقعہ شمالی صوبہ صحم کے علاقہ خورالحمام میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق تمام افراد کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہوئی، جاں بحق ہونے والوں میں 8 بہن بھائی اور والدین شامل ہیں جن کی عمریں ایک سال سے لیکر 49 سال کے درمیان ہیں۔

اتھارٹی فار سول ڈیفنس اینڈ ایمبولنس کے مطابق 2 بہن بھائی کالج میں ہونے محفوظ رہے جنہیں ٹیلی فون کال کر کے واقعے کی اطلاع دی گئی۔

 

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں