مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے متعدد گھر مسمار کردیے گئے


مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے متعدد گھر مسمار کردیے گئے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے مسلمانوں کے متعدد مکانات کو مسمار کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نےکشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپناتے ہوئے حکومتی اراضی پر تعمیر شدہ متعدد مکانات کو مسمارکردیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جموں میں حکومت نے سکیورٹی فورسز کے ذریعہ دیوڑا علاقہ میں مسلمانوں کی بستی تباہ کردی اور وہاں تعمیر شدہ تمام آباد مکانوں کو ویران کرکے مسلمانوں کو بے گھر کردیا ہے۔
 کشمیری میڈایا کے مطابو غریب مسلمانوں نے اس علاقہ میں مکانات تعمیر کرنے کے لئے اپنا تمام سرمایہ صرف کیا جسے حکومت نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجاڑدیا ہے۔
 باخبـر ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں ان مسلمانوں نے مکانات تعمیر کئے تھے جنھوں نے ملی ٹینسی اور دہشت گردی کے خوف سے اپنا علاقہ چھوڑ دیئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری