لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان


لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان

کراچی پولیس چیف اے آئی جی امیرشیخ نے لیاری مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے خطرناک دہشت گردغفارذکری ماراگیا، شہرمیں امن آگیا ہے، بچے کھچے ملزمان کیخلاف جنگ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پولیس چیف اے آئی جی امیرشیخ نے مقامی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے لیاری مقابلے سے متعلق بتایا کہ آج پولیس کوبڑی کامیابی ملی ہے، غفازذکری کےسرپر25لاکھ روپےانعام مقررتھا۔

کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ مقابلہ2گھنٹے سے زائد جاری رہا، اطلاع ملی تھی غفارزکری لیاری پہنچا ہے، ملزمان نے پولیس پردستی بم بھی پھینکے، مقابلے کے بعد غفارذکری کے گھرسے راکٹ اوردستی بم برآمد ہوئے جبکہ مقابلے میں سب انسپکٹرکوپیٹ میں گولی لگی ہے، جو شدیدزخمی ہے۔

اے آئی جی امیرشیخ نے مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے لیے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا آئی جی کو 10 لاکھ روپے انعام کے لیے لکھا ہے، پولیس ،رینجرزاوردیگر ادارے مل کرجرائم کےخلاف سرگرم عمل ہے، ہمیں اپنے شہید ہونے والے اہلکاروں پرفخرہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن پولیس والوں نے مقابلے کیے ان کونشانہ بنایا گیا، آپریشن شروع ہونےکے بعد سے پولیس متحرک ہے اور رینجرز بھی تعاون کررہی ہے،شہرمیں امن آگیا ہے، بچے کھچے ملزمان سے ہماری جنگ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ مقابلے کی جگہ سے گولیوں کے200 خالی راؤنڈملے ہیں، مقابلے میں غفارذکری کا ساتھی بھی ماراگیا، مقابلےمیں بچےکوانسانی ڈھال کےطورپراستعمال کیا گیا۔

کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کےذریعے51بڑےملزمان پکڑلیےہیں، پولیس نےبڑاملزم مارکربہت بڑاکام کیاہے، کچھ عناصر تاثردینےکی کوشش کررہےہیں کہ حالات بہت خراب ہیں۔

کراچی میں بچوں کے اغوا کی خبروں کے حوالے سے اے آئی جی امیرشیخ کا کہنا تھا کہ بچوں کےاغواہونےکی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، ہنگامہ آرائی کی جاتی ہے، پھرچند گھنٹے میں بچہ مل جاتا ہے، جرائم کے خلاف ہماری کارروائی جاری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری