پورے پاکستان میں صرف تصدیق کردہ موبائل فون اور جی ایس ایم ڈیوائسز 20اکتوبر کے بعد فعال رہیں گے


پورے پاکستان میں صرف تصدیق کردہ موبائل فون اور جی ایس ایم ڈیوائسز 20اکتوبر کے بعد فعال رہیں گے

پی ٹی اے تمام موبائل استعمال کنندگان کو ایس ایم ایس بھیج رہا ہے کہ وہ 20 اکتوبر سے پہلے اپنے سمارٹ فونز اور جی ایس ایم ڈیوائسز کی تصدیق کرلیں_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پورے پاکستان میں صرف تصدیق کردہ موبائل فون اور جی ایس ایم ڈیوائسز 20اکتوبر کے بعد فعال ہونگے اور دیگر تمام موبائل فون کو بلاک کردیا جائے گا.پی ٹی اے نے سختی سے کہا ہے کے صرف پی ٹی اے کی منظور شدہ موبائل اور جی ایس ایم ڈیوائسز خریدیں اور استعمال کریں۔

موبائل فون اور جی ایس ایم ڈیوائسز کی تصدیق کے لیے تین طریقے ہیں:

ایس ایم ایس کے ذریعے،ایپلیکیشن کے ذریعے اور ویب سائٹ کے ذریعے سے_

ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کرنے کے لیے اپنے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر میسج میں لکھ کر 8484 پر ایس ایم ایس کریں۔اپنا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #06#* ڈائل کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری