یمن جنگ ختم کرانے کےلیے پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے گا، عمران خان


یمن جنگ ختم کرانے کےلیے پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری جنگی کو ختم کرنے کے لیے ہم ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کے لیے مسلم ممالک کو اکھٹا کرنے کی کوششیں کریں گے۔

تسنیم نیوز کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن جنگ کو ختم کرانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے افسران کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت سے گزشتہ 3 برس میں تقریباً 6 ہزار 660 شہری شہید اور 10 ہزار 500 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے ایسے جھگوں کو نشانہ بنایا جہاں کسی قسم کا کوئی عسکری خطرہ بھی نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو پرانے قرضوں کی وجہ سے مہنگائی کا تناسب پہلے ہی سے بہت زیادہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس جاننے سے قبل اگر آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں تو زیادہ قرضہ لینے پر سخت شرائط کا مطالبہ ہوتا اور نتیجے میں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھ جاتا۔

عمران خان نے خوشخبری دی کہ ’مزید اقتصادی پیکج کے حصول کے لیے دیگر 2 دوست ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں تاہم انہوں نے ان دوملکوں کا نام نہیں بتایا۔

وزیراعظم نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1971 میں پاکستان کا قرضہ 30 ارب تھا جو 2008 تک 6 ہزار ارب ہوگیا اور گزشتہ 10 برس میں قرضے کا حجم 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ جمہوریت کو ’بچانے والوں‘ نے ملک کو قرضوں میں ڈوبا دیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری