ایران: چمڑے کی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز


ایران: چمڑے کی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز

چمڑے اور اس کی مصنوعات کی پانچویں بین الاقوامی نمائش ایرانی دارلحکومت تہران میں شروع ہو گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اس نمائش میں ایران سمیت دنیا بھر کی 90 سے زیادہ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔ 

 4 روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ایران، چین، ہندوستان اور ترکی جیسے ممالک شریک ہیں۔ ان ملکوں کی کمپنیوں نے چمڑے سے بنی جدید ترین مصنوعات جن میں جوتے، بٹوے، پرس اور دوسری اشیا شامل ہیں، نمائش اور فروخت کے لیے پیش کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں چمڑہ سازی کی صنعت 3 ہزار سال پرانی ہے اور ایران کا شمار اس صنعت کے قدیم ترین بانیوں میں ہوتا ہے۔ ایران میں چمڑہ سازی کا پہلا جدید ترین کارخانہ1933 میں قائم کیا گیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری