عمران خان28 اکتوبر کو ملائشیا کا دوره کریں گے


عمران خان28 اکتوبر کو ملائشیا کا دوره کریں گے

عمران خان دورہ چین کےایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل کردی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نومبرکے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 2 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ مکمل کریں گے اور دورہ چین کے ایک ہفتے بعد ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسدعمر، فوادچوہدری، شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

دورے میں وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی تعاون پربات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان مہاتیرمحمدکوملکی ترقی کےلیےآئیڈیل سمجھتے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری