ایئرمارشل عاصم ظہیرپاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر


ایئرمارشل عاصم ظہیرپاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

ایئرمارشل عاصم ظہیر پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقررکردیئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایئرمارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقررکردیا گیا، ایئرمارشل عاصم ظہیرنے پی اے ایف میں 1984 میں کمیشن حاصل کیا،اس کے علاوہ عاصم ظہیرنے فائٹرسکواڈرن،آپریشنل ایئربیس اورپی اے ایف رسالپورکی کمانڈبھی کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عاصم ظہیرنے فرانس میں ڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیئے،ایئرمارشل عاصم ظہیرچیف پروجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
ایئرمارشل عاصم ظہیرآج کل بطورڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف (ایڈمنسٹریشن) خدمات انجام دے رہے ہیں،انہیں پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرہلال امتیاز(ملٹری)سے بھی نوازاگیاہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری