ڈیرہ غازیخان: قبائلی علاقہ میں ترجیحی بنیادوں پرسہولیات فراہم کی جائیں گی، زرتاج گل


ڈیرہ غازیخان: قبائلی علاقہ میں ترجیحی بنیادوں پرسہولیات فراہم کی جائیں گی، زرتاج گل

وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، زرتاج گل اپنے حلقےکے قبائلی عمائدین سے ملاقات کرکے مسائل اور ترجیحات معلوم کیں وفاقی وزیر مملکت نے انتخابات میں کامیاب کرانے پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر مملکت نے دریب،گلوسر، لورپشت،سہریں کچھ،منہی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر موضع سہریں کچھ میں چیف شہانی وڈیرہ محمد بخش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبائلی عمائدین اور دیگر کا شکریہ اداکرنے آئی ہیں جنہوں نے تبدیلی کے لیئے انہیں ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

قبائلی علاقہ میں بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی سخی سرور تا رونگھن روڈ کے لئے کام کیا جارہا ہے جس کی جلد منظوری کرائی جائے گی۔پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن,واٹر سپلائی، ہینڈ پمپ،سولر پینل اور صحت کی سکیمیں دینے کے ساتھ ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی_

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری